نوازشریف کی خرابی صحت کی خبریں تشویشناک،فوری ہسپتال منتقل کیا جائے، سعد رفیق
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے 131 سے ن لیگ کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نوازشریف کی خرابی صحت کی خبریں سخت تشویشناک ہیں،قائد ن لیگ کو فوری ہسپتال منتقل کیا جائے ۔
میاں نواز شریف کی خرابئِ صحت کی خبریں سخت تشویشناک ھیں۔
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) July 23, 2018
نگران حکومت میاں نواز شریف کی صحت کے حوالہ سے قوم کو اعتماد میں لے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ ان کے اہلخانہ کو مہیا کی جائے اورنگران حکومت ان کی صحت کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لے ۔
میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ اُن کے اھل ِ خانہ کو مہیا کی جاۓ۔
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) July 23, 2018
میاں نواز شریف کو فی الفور ھسپتال
منتقل کیا جاۓ۔
مسلم لیگ کے رہنما کا کہناہے کہ مسلسل ناانصافی اور بدسلوکی نے نوازشریف کی صحت کو متاثر کیا،قوم اس ناروا سلوک کو دیکھ رہی ہے عوامی عدالت کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے حق میں ہی آئے گا۔
مسلسل ناانصافی اور بد سلوکی نے نواز شریف کی صحت کو متاثر کیا ھے۔ قوم اس ناروا سلوک کو دیکھ رہی ہے۔ عوامی عدالت کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے حق میں ھی آۓ گا۔
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) July 23, 2018