صدر ممنون حسین کا نگران وزیراعظم کو فون،نواز شریف کی خرابی صحت سے متعلق خبروں پراظہارتشویش ،علاج معالجے کی تمام سہولیات میسر کرنے کی ہدایت

صدر ممنون حسین کا نگران وزیراعظم کو فون،نواز شریف کی خرابی صحت سے متعلق ...
صدر ممنون حسین کا نگران وزیراعظم کو فون،نواز شریف کی خرابی صحت سے متعلق خبروں پراظہارتشویش ،علاج معالجے کی تمام سہولیات میسر کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ممنون حسین نے نگران وزیراعظم ناصرالملک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں صدرممنون حسین نے نواز شریف کی خرابی صحت سے متعلق خبروں پرتشویش کا اظہار کیا۔
نگران وزیراعظم ناصرالملک سے ٹیلی فونک رابطہ میں صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی کہ سابق وزیراعظم کوعلاج معالجے کی تمام سہولیات میسر کی جائیں اور نواز شریف کا مکمل علاج کرایا جائے۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹروں کا 4 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس نے آج سابق وزیراعظم کا مکمل طبی معائنہ کیا،میڈیکل بورڈ میں امراض معدہ،ہارٹ سپیشلسٹ اور دیگر ڈاکٹرز شامل تھے، میڈیکل بورڈ جدید موبائل لیبارٹری بھی ہمراہ لے کر آیا تھا۔