نوازشریف کوایک ساتھ 5 طرح کی بیماریاںلاحق ہیں،میڈیکل ٹیم

نوازشریف کوایک ساتھ 5 طرح کی بیماریاںلاحق ہیں،میڈیکل ٹیم
نوازشریف کوایک ساتھ 5 طرح کی بیماریاںلاحق ہیں،میڈیکل ٹیم

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی جیل میں حالت بہترنہیں،سابق وزیراعظم کوایک ساتھ 5 طرح کی بیماریاں ہیں،نوازشریف شوگر،بلڈپریشر،امراض گردہ،قلب،کولیسٹرول کی ادویات استعمال کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے پمز ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نوازشریف کی جیل میں حالت بہترنہیں،سابق وزیراعظم دل،شوگراوردیگربیماریوں میں مبتلاہیں۔

قائد ن لیگ کے خون کے نمونے پمزپیتھالوجی لیب پہنچادیئے گئے ہیں،ان کے خون کے نمونوں کارزلٹ آنے کے بعدعلاج کافیصلہ ہوگا، میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کے خون کے نمونے حاصل کرلیے ہیں،نوازشریف کے گردے،جگراورسیرین کے ٹیسٹ بھی لیے۔

ڈاکٹرز کی رائے ہے کہ بظاہرنوازشریف کی حالت بہترنہیں،ہسپتال منتقل کیاجاناچاہئے، ٹیسٹ رپورٹس دیکھ کرہی میڈیکل بورڈحتمی رائے دے گا۔

نوازشریف کاطبی معائنہ کرنےوالی میڈیکل ٹیم کاپمزمیں مشاورتی اجلاس بھی ہوا،نوازشریف کی ای سی جی اورایکوکارڈیوگرافی جیل میں ہوگی، نوازشریف کوایک ساتھ 5 طرح کی بیماریاں ہیں،نوازشریف شوگر،بلڈپریشر،امراض گردہ،قلب،کولیسٹرول کی ادویات استعمال کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -