سیکرٹری قانون پنجاب نجم الحسن نجمی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکرٹری قانون پنجاب نجم الحسن نجمی نے اپنے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سیکرٹری قانون پنجاب کی تعیناتی کےخلاف ظفر اقبال کلانوری درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیکرٹری قانون نجم الحسن نجمی 9 سال سے کنٹریکٹ پر تعینات ہیں، انہوں نے مصالحتی قانون کا مسودہ اور دیگر قوانین روک رکھے ہیں، انکی تعیناتی غیر قانونی ہے ،عدالت اسے کالعدم قرارے۔
عدالت نے مصالحتی قانون پر عملدرآمد اور منظوری نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور ہائٍیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز بھی طلب کرلیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے نجم الحسن نجمی کا استعفیٰ عدالت میں پیش کر دیا۔