الیکشن 2018، پولنگ ایجنٹس فراہم کرنے کیلئے نجی کمپنیاں میدان میں آگئیں، مرد 2000 روپے میں لیکن خواتین پولنگ ایجنٹ کے کتنے پیسے مقرر کیے؟ جان کرآپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

الیکشن 2018، پولنگ ایجنٹس فراہم کرنے کیلئے نجی کمپنیاں میدان میں آگئیں، مرد 2000 ...
الیکشن 2018، پولنگ ایجنٹس فراہم کرنے کیلئے نجی کمپنیاں میدان میں آگئیں، مرد 2000 روپے میں لیکن خواتین پولنگ ایجنٹ کے کتنے پیسے مقرر کیے؟ جان کرآپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولنگ ایجنٹس نایاب ہونے پر نجی کمپنیاں کرائے پر پولنگ ایجنٹس لےکرسامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کی تیاریوں کا سلسلہ عروج پر ہے اور تمام جماعتوں نے انتخابی مہم بھی تیز کر دی ہے جبکہ تمام بڑی سیاسی جماعتیں پولنگ ایجنٹس کی تلاش میں مصروف تھیں لیکن نجی کمپنیوں نے سیاسی جماعتوں کی یہ مشکل بھی آسان بنا دی ہے اور پولنگ ایجنٹس کرائے پردستیاب کرنے کی آفر دے دی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق الیکشن ڈے پر2 ہزارروپے میں مرد اور 5 ہزارمیں خاتون پولنگ ایجنٹ کی خدمات دستیاب ہوں گی اور پولنگ ایجنٹس کوکھانااورٹرانسپورٹ کی فراہمی بھی پارٹی کی ذمہ داری ہوگی۔اس پر مختلف سیاسی جماعتوں نے نجی کمپنیوں سے پولنگ ایجنٹس کیلئے معاہدے کر لئے ہیں ۔معاہدے کرنے والی جماعتوں میں ایم کیوایم،پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی،ن لیگ ودیگرجماعتیں شامل ہیں۔