”بے نظیر بھٹو نے مجھ سے پوچھا کینگرو کورٹ کی سمجھ آگئی ،تومیں نے کہا کہ جی یہ ویسی ہی کورٹ ہوتی ہے جیسی ۔۔۔“معروف تجزیہ کار حامد میر نے بے نظیر بھٹو کو ایسا جواب دے دیا کہ وہ چپ ہوکر رہ گئیں

”بے نظیر بھٹو نے مجھ سے پوچھا کینگرو کورٹ کی سمجھ آگئی ،تومیں نے کہا کہ جی یہ ...
”بے نظیر بھٹو نے مجھ سے پوچھا کینگرو کورٹ کی سمجھ آگئی ،تومیں نے کہا کہ جی یہ ویسی ہی کورٹ ہوتی ہے جیسی ۔۔۔“معروف تجزیہ کار حامد میر نے بے نظیر بھٹو کو ایسا جواب دے دیا کہ وہ چپ ہوکر رہ گئیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار حامد میر نے لوگوں کو کینگرو کورٹس کی تعریف بتا دی اور ساتھ ہی بے نظیر کے ساتھ ہونے والی ایسی گفتگو سے بھی پردہ اٹھا دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے مجھ سے پوچھا کیا آپ کو کینگرو کورٹ کی سمجھ آگئی ؟میں نے کہا جی یہ ویسی ہی کورٹ ہوتی ہے جیسی کورٹ نے آپ کے دور حکومت میں شیخ رشید احمد کو ناجائز اسلحے کے ایک جھوٹے کیس میں سات سال قید کی سزا سنا دی تھی ،محترمہ میری یہ بد تمیزی پی گئیں ۔انہوں نے کینگر و کورٹس کی تعریف بتاتے ہوئے کہا کہ کینگرو ایک ایسا جانور ہے جو لمبی چھلانگیں لگاتا ہے کینگرو کورٹ ایسی عدالت کو کہتے ہیں جو لمبی لمبی چھلانگیں لگا کر حقائق کے اوپر سے گزر جاتی ہے اور اپنی مرضی کا فیصلہ سناتی ہے ۔

مزید :

قومی -