اڈیالہ جیل میں نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے پر شہباز شریف نے بڑا سوال اٹھا دیا

اڈیالہ جیل میں نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے پر شہباز شریف نے بڑا سوال اٹھا دیا
اڈیالہ جیل میں نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے پر شہباز شریف نے بڑا سوال اٹھا دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت خرابی پر مجھ سمیت خاندان کے کسی فرد کو کیوں آگاہ نہیں کیا گیا؟۔ن لیگ کے قائد نواز شریف کی جیل میں علالت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف نے بتایا کہ مطالبے کے باوجود جیل انتظامیہ نے سابق وزیراعظم کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہوا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ نگراں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے نواز شریف کےذاتی معالج کی رسائی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم نگراں حکومت نے میرے مطالبے کو نظر انداز کر دیا ہے۔صدر ن لیگ نے کہا کہ نواز شریف کو دل کی شدید تکلیف ہے اور انہیں جیل کے اندر علاج کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

مزید :

قومی -