پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی جماعت یا سیاستدان سے نہیں بلکہ غربت اوربےروزگاری سے ہے:بلاول بھٹو زرداری

23 جولائی 2018 (16:57)

لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی جماعت یا سیاستدان سے نہیں بلکہ ہمارامقابلہ غربت اوربےروزگاری سے ہے اور جو کسی اور کاکام کرتے ہیں وہ عوام کا کا م نہیں کر سکتے۔

انتخابی مہم کے آخری روز جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم بی بی شہیدکاوعدہ نبھائیں گے پاکستان بچائیں گے، بھٹو شہیدنے سب سے زیادہ روزگاردیاتھا،نعرہ مشہور تھا کہ بے نظیر آئے گی روزگار لائے گی، پیپلزپارٹی کامنشورہمیشہ عوام دوست رہاہے، پیپلزپارٹی بھوک مٹاؤ پروگرام لےکرآئے گی،پروگرام کے تحت غذائی قلت کامقابلہ کریں گے اور یونین کونسل کی سطح پرفوڈ سٹورز کھولیں گے جو خواتین چلائیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی جماعت یا سیاستدان سے نہیں بلکہ ہمارامقابلہ غربت اوربےروزگاری سے ہے اور جو کسی اور کاکام کرتے ہیں وہ عوام کا کا م نہیں کر سکتے ،صرف پیپلز پارٹی ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے اور اس مشکل جدوجہد میں آپ کا ساتھ ضروری ہو گا۔

مزیدخبریں