علی ظفر کی فلم ”طیفا ان ٹربل “نے پاکستان میں دھوم مچا دی، صرف تین دنوں میں اتنے پیسے کما لیے کہ علی ظفر بھی خوشی سے چھلانگیں مارنے لگ پڑے

علی ظفر کی فلم ”طیفا ان ٹربل “نے پاکستان میں دھوم مچا دی، صرف تین دنوں میں ...
علی ظفر کی فلم ”طیفا ان ٹربل “نے پاکستان میں دھوم مچا دی، صرف تین دنوں میں اتنے پیسے کما لیے کہ علی ظفر بھی خوشی سے چھلانگیں مارنے لگ پڑے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف پاکستانی اداکار علی ظفر کی فلم ”طیفا ان ٹربل“نے پاکستانی سینما گھروں میں دھوم مچا دی اور ریلیز کے پہلے دن ہی یہ فلم پاکستان میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم بن گئی ۔

تفصیل کے مطابق علی ظفر کی نئی فلم نے پہلے دن سب سے بڑی اوپننگ کا ریکارڈ لگاتے ہوئے دو کروڑ 30لاکھ روپے سے زائد پیسے کمائے جس پر علی ظفر نے خوشی کا اظہار کیا ۔

Dear All, Today we mark history with an unprecedented achievement which is not just ours but yours to celebrate. I hope this is one of the many as we begin our journey to make this film a historic venture. We the Teefa team thank you for all the love from the bottom of our hearts. #teefaintrouble #ahsanrahim @tadpolefilms #mayali @official_mayaali @ayeshafazli #zainhaleem @faisalqureshi_official #mandlivaalafilms #geofilms #yrf

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar) on

فلم نے دوسرے دن دو کروڑ50لاکھ روپے کمائے اور اس طرح دو دنوں میں فلم کی مجموعی کمائی چار کروڑ 80لاکھ روپے سے زائد ہو گئی۔تیسرے روز فلم نے تین کروڑ سے زائد کا بزنس کیا اور اس طر ح تین دنوں میں فلم نے سات کروڑ 20لاکھ روپے کما لیے ۔

فلم دیکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ایکشن فلم ہے جس کے مناظر حیران کن طور پر حقیقی لگتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے فلم میں علی ظفر کی اداکاری اور گلوکاری نے بہت لطف اندوزکیا۔

مزید :

تفریح -