مریم نواز نے جیل میں قید نواز شریف کا پیغام جاری کردیا، کھلبلی مچادی

مریم نواز نے جیل میں قید نواز شریف کا پیغام جاری کردیا، کھلبلی مچادی
 مریم نواز نے جیل میں قید نواز شریف کا پیغام جاری کردیا، کھلبلی مچادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور، راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن 2018 کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے اور اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، ایسے میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے سے کچھ گھنٹے قبل مریم نواز ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئیں اور نوازشریف کا پیغام جاری کردیا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر ان کے اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئیٹ میں ’قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کا الیکشن سے قبل قوم کے نام پیغام جاری کیاگیا اور ساتھ ہی لکھا کہ   25 جولائی کو اپنے حقوق کی آزادی اور ووٹ کی عزت کے لئے اٹھ کھڑے ہو، گھروں سے نکلو اور شیر پر مہر لگاؤ‘۔

اپنے ریکارڈڈ آڈیو پیغام میں نوازشریف کاکہناتھاکہ ’جیل سے بول رہا ہوں، پچیس جولائی کا تاریخی دن آن پہنچا ہے ، اس جیل میں بھی آپ کا جوش و خروش اور ولولہ دیکھ رہا ہوں، ووٹ کو عزت دو کے نعرے سن رہا ہوں ، کہنا چاہتا ہوں کہ برسوں سے ہمارا مقدر بن جانے والی خرابیوں کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا لگانے کا لمحہ آگیا ہے ، میرے آزاد وطن کے غلام بنادیئے جانے والے لوگو! بدل ڈالو یہ سب کچھ ، میں اور مریم اس لیے قید میں ہیں کہ ہم نے آپ کی اور آپ کے ووٹ کی عزت کے لیے یہ تحریک اٹھائی ہے ، وقت آگیا ہے کہ آپ اس تحریک کو کامیاب بنائیں، اور ایسا تاریخی فیصلہ سنائیں جو ان تمام فیصلوں کو بہالے جائے جنہوں نے پاکستان کو انصاف کا قبرستان بنادیا ہے ‘۔ 

’پچیس جولائی کو صبح فجر کی نماز کے بعد بھرپور عزم کیساتھ نکلو اور اپنے عزت اور ووٹ کی حرمت کیلئے مسلم لیگ ن کو ووٹ دو، شیر کے نشان کو ، ملک کی تقدیر بدل ڈالو، یہ سنہری موقع ہے ۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو‘‘۔