جسٹس شوکت صدیقی کے الزامات پر کیس کی سماعت ،چیف جسٹس نے عدالت میں ایسی چیز پڑھ کر سنا دی کہ آپ بھی داد دیں گے

جسٹس شوکت صدیقی کے الزامات پر کیس کی سماعت ،چیف جسٹس نے عدالت میں ایسی چیز ...
جسٹس شوکت صدیقی کے الزامات پر کیس کی سماعت ،چیف جسٹس نے عدالت میں ایسی چیز پڑھ کر سنا دی کہ آپ بھی داد دیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف از خود نوٹس لینے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے عدالت میں آئین سے اپنا حلف نامہ پڑھ کر سنا دیا ۔

تفصیل کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف از خود نوٹس لینے سے متعلق درخواست پرسپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے سماعت کی ۔اس موقع پر چیف جسٹس نے درخواست گزار کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے خلاف کچھ نہیں ہو رہا ،جب تک طاقتور عدلیہ موجود ہ ملک پر اللہ تعالیٰ کا فضل رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کسی سے نا انصافی نہیں کریں گے ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ساتھ بھی انصاف ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پہلے ہی نوٹس لیا جا چکا ہے لیکن پھر بھی اگر آپ پٹیشن دائر کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں ۔سماعت کے دوران جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جج شوکت عزیز کے معاملے پر از خود نوٹس نہیں لے رہا ۔

مزید :

قومی -