کامران ٹیسور ی نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کردیا

کامران ٹیسور ی نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کردیا
کامران ٹیسور ی نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کردیا

  

کراچی(ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیوایم) کے ناراض رہنما کامران ٹیسوری نے الیکشن میں حصہ نہ لینےکا اعلان کردیا۔

 پریس کانفرنس کے دوران کامران ٹیسوری نے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایم کیوایم بہادرآباد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کے پاس ایم کیو ایم کا پورا اختیار ہے، بہادر آباد کے رہنماؤں نے اپنی مرضی سے فیصلے کیے ہیں، 25 جولائی کے الیکشن کے نتائج کی ذمہ داری بھی بہادرآباد پر جائےگی اور 27 جولائی کو بتاؤں گا کہ کس نے الیکشن کس کو بیچا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ میرا اختلاف آٹھ کے ٹولے سے ہے، فاروق ستار روحانی نہیں جسمانی طور پر بہادرآباد کے ساتھ ہیں اور بہادر آباد والوں کو کوئی موقع نہیں دینا چاہتا۔

مزید :

سیاست -علاقائی -سندھ -کراچی -