سائنسدانوں نے بوڑھوں کو پھر سے جوان کرنے کا طریقہ دریافت کرلیا، مگر کیسے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

سائنسدانوں نے بوڑھوں کو پھر سے جوان کرنے کا طریقہ دریافت کرلیا، مگر کیسے؟ ...
سائنسدانوں نے بوڑھوں کو پھر سے جوان کرنے کا طریقہ دریافت کرلیا، مگر کیسے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(نیوز ڈیسک) سدابہار جوانی کا راز ڈھونڈنے کے لئے انسان صدیوں سے کوشاں تھا اور اکیسویں صدی میں آ کر میڈیکل سائنس پہلی بار اس میدان میں ایک غیر معمولی پیش رفت کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار سائنسدان بڑھتی ہوئی عمر کا پہیہ پیچھے کی جانب گھمانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
برمنگھم کی یونیورسٹی آف الباما کے سائنسدانوں کی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ناصرف بڑھاپے کے باعث جلد پر پیداہونے والی جھریوں کو ختم کرکے اسے پھر سے جوان کیا جاسکتا ہے بلکہ بال بھی دوبارہ اُگائے جاسکتے ہیں اور سفید ہوجانے والے بالوں کو بھی سیاہ کیا جاسکتا ہے۔


سائنسدانوں نے اس تحقیق کے دوران چوہوں پر تجربات کئے اور اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال سے ان کے خلیات میں موجود مائٹو کانڈریا کو غیر متحرک کر دیا۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارے ساتھ بھی یہی ہوتا ہے کہ خلیات کے اندر مائٹو کانڈریا، جو کہ خلیے کا پاور ہاﺅس ہوتا ہے، رفتہ رفتہ غیر متحرک ہوتا چلا جاتا ہے۔ سائنسدانوں نے چوہوں کی خوراک میں اینٹی بائیوٹک ”ڈوکسی سائیکلین“ شامل کرکے انہیں ایک ماہ میں ہی بالکل بوڑھا کردیا۔ جب اگلے ایک ماہ کیلئے ان چوہوں کو ڈوکسی سائیکلین دینے کا سلسلہ بند کیا گیا تو ان کے مائٹوکانڈریا پھر سے متحرک ہونا شروع ہوگئے اور یہ پھر سے جوان ہونے لگے۔


یونیورسٹی آف الباما سکول آف میڈیسن کے پروفیسر آف جنیٹکس کیشب سنگھ کا کہنا تھا ”ہمارے علم کے مطابق اس نوعیت کا مشاہدہ پہلی بار کیا گیا ہے۔ ان تجربات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم ایسی ادویات تیار کرسکتے ہیں جو مائٹو کانڈریا کے فنکشن کو غیر متحرک ہونے سے روک سکیں یا اس عمل کو سست کر سکیں۔ عمر بڑھنے کی وجہ سے جلد پر جھریاں پڑنا یا بالوں کا سفید ہوجانا ایسی تبدیلیاں ہیں جنہیں مائٹوکانڈریا کو پھر سے متحرک کر روکا جاسکتا ہے۔ مائٹو کانڈریا کا فنکشن بھرپور طریقے سے جاری رہے تو انسانی جسم ان سب بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکتا ہے جو بڑھاپے میں اسے نشانہ بناتی ہیں۔ مختصر یہ کہ غیر متحرک ہو جانے والے مائٹوکانڈریا کا پھر سے بحال ہو جانا ممکن ہے، یہ وہ حیران کن دریافت ہے جس نے بڑھاپے کو جوانی میں بدلنا ممکن بنا دیا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -