”میں عدالتوں کی جانب سے مداخلت کا بڑا مخالف تھا لیکن ۔۔۔“چیف جسٹس نے اپنے اقدامات کی وجہ کھل کر بیان کردی

”میں عدالتوں کی جانب سے مداخلت کا بڑا مخالف تھا لیکن ۔۔۔“چیف جسٹس نے اپنے ...
”میں عدالتوں کی جانب سے مداخلت کا بڑا مخالف تھا لیکن ۔۔۔“چیف جسٹس نے اپنے اقدامات کی وجہ کھل کر بیان کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میں عدالتوں کی جانب سے مداخلت کا بڑا مخالف تھا لیکن یہاں پر بچوں کا دودھ بھی خالص نہیں تھا اور اس طرح کے معاملات کا تعلق بنیادی حقوق کے ساتھ تھا اس لیے مجھے آئین کے مطابق بنیادی حقوق کی خاطر ایکشن لینا پڑے حالانکہ میرے دوست جانتے ہیں کہ میں مداخلت پسند نہیں کرتا۔ان کا کہنا تھا کہ میں جوڈیشل ایکٹوازم بھی نہیں چاہتا تھا لیکن خلا ہونے کی وجہ سے جوڈیشل ایکٹوازم کی طرف آنا پڑا ،میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آئے ۔انہوں نے کہا کہ مجھ میں تکبر نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور میں نے زندگی بھر جھوٹ نہیں بولا ، ہمارے ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عدلیہ کی ناکامی ملک کے لئے المناک دن ہوگا۔

مزید :

قومی -