روس کا شام میں فوجی اڈے پرحملہ آور 2 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

روس کا شام میں فوجی اڈے پرحملہ آور 2 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
روس کا شام میں فوجی اڈے پرحملہ آور 2 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

  

ماسکو (این این آئی)روسی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شام میں قائم حمیمیم فوجی اڈے پر حملہ کرنے والے2 ڈرون طیارے مار گرائے ۔

روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حمیمیم فوجی اڈے پر نامعلوم ڈرون طیاروں کی بمباری سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ روسی فضائیہ نے فوری کارروائی کرکے دونوں ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ حمیمیم فوجی اڈے پر معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں۔واضح رہے کہ گز شتہ روز ہونے والے حملے سے اڈے پر ہونے والے امور پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -