جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے قومی اداروں کو بدنام کیا : سپریم کورٹ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ثبوت حاصل کرنیکی ہدایت کردی

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے قومی اداروں کو بدنام کیا : سپریم کورٹ نے چیف جسٹس ...
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے قومی اداروں کو بدنام کیا : سپریم کورٹ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ثبوت حاصل کرنیکی ہدایت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس شوکت عزیز نے قومی اداروں کو بدنام کیا اور اعلیٰ عدلیہ پر الزامات لگائے ، سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کردیا ۔

دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز کے متنازعہ خطاب پر سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس شوکت عزیز نے اعلیٰ عدلیہ کو بدنام کیا اور قو می اداروں پر الزامات لگائے ہیں۔ان کی تقریر کا ٹر انسکرپٹ حاصل کرلیا گیا ہے ۔انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ پر بھی الزامات لگائے ہیں ۔ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو الزامات کے ثبوت حاصل کرنیکی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ شواہد اور رائے بھی بھجوائیں ۔ شواہد اور رائے کا جائزہ لیکر مناسب کارروائی کی جائیگی ۔ رجسٹرار نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو چیف جسٹس ثاقب نثار کے حکم سے آگاہ کردیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -