چین دنیا سے جڑنے کے لیے برّی ، بحری راستوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ لنکس کا جال بچھا نے لگا

چین دنیا سے جڑنے کے لیے برّی ، بحری راستوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ لنکس کا جال ...
چین دنیا سے جڑنے کے لیے برّی ، بحری راستوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ لنکس کا جال بچھا نے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(این این آئی)چین برّی اور بحری راستوں پر مشتمل ایسے ٹرانسپورٹ لنکس کا جال بچھا رہا ہے جو اسے یورپ اور افریقہ سے جوڑ دیں گے اور اس سلسلے میں وہ بالکل بھی وقت ضائع نہیں کر رہا۔
چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے اس پرعزم منصوبے کا آغاز 2013 میں کیا تھا جس کا مقصد 70 ممالک میں پھیلی دنیا کی دو تہائی آبادی کو سڑکوں، ریل اور بحری راستوں سے جوڑنا ہے۔حکام کے مطابق اس منصوبے کے لیے کھربوں ڈالر درکار ہیں جو بینک، منصوبے میں شامل ممالک اور خود چینی حکومت فراہم کرے گی۔تاہم یہ منصوبہ بھی تنازعات سے پاک نہیں۔ ناقدین کا کہناتھا کہ اس سے غریب ممالک پر اربوں ڈالر کا چینی قرض چڑھ جائے گا اور وہ اس کا مقصد چینی خارجہ پالیسی کی ترویج و تشہیر قرار دیتے ہیں۔تاہم اس تنقید کے باوجود بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی نشانیاں چین اور اسے باہر دیکھی جا سکتی ہیں جہاں جدید ترین مشینری تیزی سے ریلوے لائنز کی تعمیر میں مصروف ہے۔