الیکشن کے دن خواتین کا عملہ رات کہاں گزارے گا ، الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ سنا دیا

الیکشن کے دن خواتین کا عملہ رات کہاں گزارے گا ، الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ سنا ...
الیکشن کے دن خواتین کا عملہ رات کہاں گزارے گا ، الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خواتین عملے کو 24 جولائی کی رات پولنگ اسٹیشن پر گزارنے سے منع کردیا ہے۔الیکشن کمیشن نے قبل ازیں ہدایت جاری کی تھیں کہ خواتین عملہ بھی 24 جولائی کی رات پولنگ اسٹیشن پر گزارے گا۔

’ہم نیوز‘ کی جانب سے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر معاملہ اٹھائے جانے کے بعد ای سی پی کی جانب سے نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ خواتین پریزائڈنگ افسران اور دیگر خواتین عملے کا پولنگ اسٹیشن پر رات رکنا لازمی نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ خواتین کو زبردستی روکنے کی شکایت پرکارروائی کی جائے گی۔خواتین عملے کو پابند کیا گیا ہے کہ 25 جولائی کی صبح چھ بجے تک پولنگ اسٹیشن پر پہنچ جائیں۔-

مزید :

قومی -