این اے 60 الیکشن ملتوی ہو گئے یا نہیں؟ شیخ رشید کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

این اے 60 الیکشن ملتوی ہو گئے یا نہیں؟ شیخ رشید کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ ...
این اے 60 الیکشن ملتوی ہو گئے یا نہیں؟ شیخ رشید کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی پٹیشن خارج کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔اڈیالہ جیل میں نواز شریف نے ایسی وی آئی پی شخصیات کے ساتھ خفیہ ملاقات کرلی کہ جان کر پاکستانیوں کے بھی ہوش اڑ جائیں گے 
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف درخواست دائر کی تھی جس کی لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مجاہد مستقیم نے سماعت کی۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنا یا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن کے ذریعے انتخاب ملتوی کرنے کاحکم دیااور الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں این اے 60 کا انتخاب ملتوی کرنے کاذکرہے۔
وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ الیکشن ایکٹ میں واضح ہے کہ انتخاب صرف امیدوار کے مرنے پر ہی منسوخ ہو سکتا ہے جبکہ الیکشن ملتوی کرنے کا اختیار ریٹرننگ افسر کا ہے، الیکشن کمیشن کا نہیں جس پر عدالت نے این اے 60 کے الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔