’یہ آدمی میرے ساتھ بیٹھا خود لذتی میں مصروف ہے اور۔۔۔‘ خاتون مسافر نے دوران پرواز ائیرہوسٹس کو یہ شکایت کی تو اس نے ہنستے ہوئے کیا جواب دے دیا؟ ایسا انکشاف کہ ہنگامہ برپاہوگیا

’یہ آدمی میرے ساتھ بیٹھا خود لذتی میں مصروف ہے اور۔۔۔‘ خاتون مسافر نے دوران ...
’یہ آدمی میرے ساتھ بیٹھا خود لذتی میں مصروف ہے اور۔۔۔‘ خاتون مسافر نے دوران پرواز ائیرہوسٹس کو یہ شکایت کی تو اس نے ہنستے ہوئے کیا جواب دے دیا؟ ایسا انکشاف کہ ہنگامہ برپاہوگیا

  

شکاگو(نیوز ڈیسک) یونائیٹڈ ائیرلائن کی برطانیہ سے امریکا جانے والی ایک پرواز میں سوار مسافر نے بے حیائی کی حد کر دی کہ ساتھ بیٹھی خاتون مسافر کے سامنے خود لذتی میں مشغول ہو گیا، لیکن جب خاتون مسافر نے ائیرہوسٹس سے شکایت کی تو اس نے شیطان صفت مسافر سے بھی بڑھ کر بے حیائی کا مظاہرہ کر ڈالا۔

میل آن لائن کے مطابق 26 سالہ فوٹوگرافر جینویو پاسکولا کا کہنا ہے کہ وہ ہیتھرو ائرپورٹ سے شکاگو ائیرپورٹ کے لئے روانہ ہونے والی یونائیٹڈ ائیرلائن کی پرواز میں سوار تھیں کہ جب ان کے ساتھ بیٹھے مرد نے خود لذتی کا مظاہرہ شروع کر دیا۔ وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے ائیرہوسٹس سے اپنی سیٹ تبدیل کرنے کی درخواست کی اور اسے اپنے ساتھ بیٹھے مسافر کے رویے کے بارے میں بتایا۔ ائیرہوسٹس ان کی بات سن کر ہنسنے لگی اور مذاق کے انداز میں بولی ” اسے معاف کر دو، اس نے شراب پی رکھی ہے۔“

جینویو کہتی ہیں کہ ائیرہوسٹس کی اس بے حسی نے انہیں حیران کر دیا۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس نے اپنے ساتھی عملے کو بھی اس بارے میں بتایا اور وہ بھی ان کا مذاق اڑاتے رہے۔ وہ جینیویو کو ہی شیطان صفت مسافر کے شرمناک رویے کی وجہ قرار دے رہی تھیں اور آتے جاتے مسکرا کر ان کی جانب دیکھتی تھیں، گویا یہ ان کے لئے لطف اندوز ہونے والی بات تھی۔ ایک ائیرہوسٹس نے شرارتی مسکراہٹ کے ساتھ ان سے یہ بھی پوچھا کہ انہوں نے کون سا پرفیوم لگا رکھا ہے۔

جینویو کہتی ہیں کہ وہ ائیرلائن کے عملے کے رویے سے بہت مایوس ہوئی ہیں۔ انہوں نے یونائیٹڈ ائیرلائن کی اعلٰی ترین انتظامیہ کو بھی شکایت کی لیکن ان کی جانب سے بھی مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -