تحریک انصاف کے کارکنوں کا ایک دوسرے پر لاٹھی چارج ،کرسیاں بھی ماری گئیں

تحریک انصاف کے کارکنوں کا ایک دوسرے پر لاٹھی چارج ،کرسیاں بھی ماری گئیں
تحریک انصاف کے کارکنوں کا ایک دوسرے پر لاٹھی چارج ،کرسیاں بھی ماری گئیں

  

شاہدرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنا ن ایک بار پھر لڑ پڑے ،اس بار لڑائی پی ٹی آئی کے داتا دربار کے جلسے میں ہوئی، کارکنان نے ایک دوسرے پر ہاتھ صاف کیا ۔

نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنا ن ایک بار پھر لڑ پڑے ،اس بار لڑائی پی ٹی آئی کے داتا دربار کے جلسے میں ہوئی، کارکنان نے ایک دوسرے پر ہاتھ صاف کیا ،جلسے میں کارکنان نے ایک دوسرے پرلاٹھیاں برسائیں اور کرسیاں بھی پھینکیں گئیں۔واضح رہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج لاہور کے 4 مقامات میں مختلف جلسوں سے خطاب کرنا ہے ،پی ٹی آئی کے گزشتہ کچھ دنوں میں مختلف جلسوں میں متعدد بار پارٹی کارکنان ایک دوسے پر حملہ آور ہو چکے ہیں۔

مزید :

الیکشن -قومی -