الیکشن سیکولر ٹولے اور اسلام پسند قوتوں کے درمیان فیصلہ کن معرکہ ، متحدہ مجلس عمل اصل متبادل قوت ہے :سراج الحق

الیکشن سیکولر ٹولے اور اسلام پسند قوتوں کے درمیان فیصلہ کن معرکہ ، متحدہ ...
الیکشن سیکولر ٹولے اور اسلام پسند قوتوں کے درمیان فیصلہ کن معرکہ ، متحدہ مجلس عمل اصل متبادل قوت ہے :سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دیر لوئر(ڈیلی پاکستان آن لائن )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ الیکشن 2018 ءقوم کے پاس کرپٹ مافیا اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہروں سے نجات کا سنہری موقع ہے اسے ضائع نہ کریں اور 25 جولائی کو متحدہ مجلس عمل کو ووٹ دے کر نظام مصطفےٰ کے نفاذ میں ہمارا ساتھ دیں،موجودہ الیکشن بیرونی اشاروں پر ناچنے والے سیکولر ٹولے اور اسلام پسند قوتوں کے درمیان فیصلہ کن معرکہ ہے، ملک کی نظریاتی اور دفاعی سرحدوں کی حفاظت اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے ایم ایم اے کی کامیابی ضروری ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’نیو نیوز‘‘ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپنے انتخابی حلقے دیر لوئر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستر سال سے عوام کی گردنوں پر مسلط ٹولے نے قومی عزت و وقار کو نیلام کیا اور امریکی و مغربی سامرا ج کی خوشنودی کے لیے پاکستان کو اسلام کے بابرکت نظام سے محروم رکھا جس پاکستان کے حصول کے لیے ہمارے بڑوں نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا ، حکمرانوں نے اس کے نظریے سے بے وفائی اور غداری کی جس کی وجہ سے پاکستان دولخت ہواا ور ہم اپنے مشرقی بازو سے محروم ہو گئے مگر ذاتی مفادات کے اسیر ٹولے نے اس سانحہ سے عبرت پکڑنے کی بجائے باقی ماندہ ملک کو بھی خطرات کے حوالے کر دیاہے۔  
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل ہی اصل متبادل قوت ہے ، باقی پارٹیوں کو عوام آزما چکے ہیں،عوام نے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کو ایک یا دوبار نہیں ،تین تین بار موقع دیا مگر وہ مسائل حل کرنے کی بجائے مسائل پیدا کرتے رہے اور آج یہ صورتحال ہے کہ پاکستان مسائل کی دلدل میں پھنس چکاہے ، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور ان کی نسلیں عیش و عشرت کے مزے لوٹ رہی ہیں، یہ لوگ ایک بار پھر بلند و بانگ دعوو¿ں سے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں،انہوںنے کہاکہ متحدہ مجلس عمل احتساب کے نظام کو بہتر بنائے گی تاکہ کرپٹ اور بددیانت لوگوں کو احتساب سے بچ نکلنے کا موقع نہ ملے،قومی خزانے سے لوٹی گئی دولت ملک میں لاکر ہم عوام کو تعلیم ، صحت اور چھت کی سہولت فراہم کریں گے۔