رات بارہ بجے الیکشن کمپئین ختم ہو جائے گی ،کون سی سیاسی جماعت آگے ہے اور کون پیچھے ؟سینئر صحافیوں کی آرا جانئے

رات بارہ بجے الیکشن کمپئین ختم ہو جائے گی ،کون سی سیاسی جماعت آگے ہے اور کون ...
 رات بارہ بجے الیکشن کمپئین ختم ہو جائے گی ،کون سی سیاسی جماعت آگے ہے اور کون پیچھے ؟سینئر صحافیوں کی آرا جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور کے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 124جو پرانے حلقوں میں این اے 119کے طور پر جانا جاتا تھا اس حلقہ کو بلا شبہ (ن) لیگ کا گڑھ قرار دیا جا تا ہے. یہ حلقہ اندرون شہر کا حلقہ کہلاتا ہے اور اس حلقہ سے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہوتی آئی ہے اور وہ بھی ہزاروں ووٹوں کی لیڈ سے .اس مرتبہ بھی یہاں سے سابق وزیراعلی میاں شہباز شریف کے فرزند میاں حمزہ شہباز شریف میدان میں ہیں جو اس سے پہلے بھی یہاں سے پی ٹی آئی کو ہزاروں ووٹوں سے شکست دیکر ایم این اے بن چکے ہیں۔ ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی نے محمد نعمان قیصر کواکھاڑے میں اتارا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے چودھری ظہیر احمد میدان میں ہیں ، دوسری طرف آج رات بارہ بجے الیکشن کمپئین بھی ختم ہو جائے گی ،کون سی سیاسی جماعت آگے ہے اور کون پیچھے ؟سینئر صحافیوں کی آرا جانئے ۔

۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔