بھارت، رہائشی عمارت میں آتشزدگی ایک ہی خاندان کے 5افراد ہلاک،متعدد زخمی
نئی دہلی (آن لائن)بھارت میں رہائشی عمارت میں آتشردگی کے باعث ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک اور چند دیگر زخمی ہوگئے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ آگ ریاست ہماچل پردیش کے ضلع ماندی میں واقع ایک رہائشی عمارت میں لگی جسکے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک جبکہ چند زخمی ہوگئے ریسکیو ٹیم نے عمارت میں پھنسے متعدد افراد کو زندہ نکال لیا ، تاہم آگ لگنے کی وجوہات بارے فوری علم نہیں ہوسکا۔