الیکشن2018: حادثے کی لائیو کوریج پر پابندی

الیکشن2018: حادثے کی لائیو کوریج پر پابندی
الیکشن2018: حادثے کی لائیو کوریج پر پابندی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے ذرائع ابلاغ (میڈیا) کو ہدایت کی ہے کہ انتخابات کے دوران کسی بھی حادثے کی صورت میں براہ راست کوریج سے اجتناب کیا جائے۔

پیمرا نے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں ذرائع ابلاغ سے کہا گیا ہے کہ انتخابات کے دوران ہنگامی صورتحال میں میڈیا ذمہ دارانہ رپورٹنگ کا مظاہر کرے اوررائے دہندگان ( ووٹرز) کو الیکشن و ووٹ ڈال ڈالنے کے طریقہ کار پرمعلومات فراہم کرے۔امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوجی اہلکار الیکشن سے قبل 23 جولائی سے تعینات کیے جائیں گے اور 27 جولائی تک تعینات رہیں گے۔انتخابات کے دوران تین لاکھ سے زائد فوجی اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔

مزید :

قومی -