شہیدوں کالہوشریفوں کاپیچھاکررہاہے:چوہدری پرویز الٰہی

شہیدوں کالہوشریفوں کاپیچھاکررہاہے:چوہدری پرویز الٰہی
شہیدوں کالہوشریفوں کاپیچھاکررہاہے:چوہدری پرویز الٰہی

  

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن )چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے 14شہیدوں کالہوشریفوں کاپیچھاکررہاہے،شہیدوں نے ان کا پیچھا کبھی بھی نہیں چھوڑنا ، ختم نبوت ﷺ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا انجام یہی ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’اب تک نیوز‘‘ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماچوہدری پرویز الٰہی نے این اے 69 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریفوں نے اب جوکچھ کرناہے جیل میں ہی کرناہے،جیل میں بیٹھ کرجوبیانیہ دیاجارہاہے وہ ملک کےخلاف ہے، انہوں نے کہا کہ مودی اورغیرملکیوں کوخوش کرنے کےلئے فوج کےخلاف باتیں کی جارہی ہیں، مودی اورنواز شریف کا بیانیہ ایک ہے، جب ہماری حکومت تھی تو ہم نے 5سالوں میں بہت ذیادہ تاریخی عوامی فلاح کے کام کیے ہیں، شریف خاندان کو15اورہمیں صرف5سال ملے،اگر ہمیں اتنی حکومت ملتی تو ہم نے پنجاب کے تمام مسائل حل کر دینے تھے، انہوں نے کہا کہ اگر اللہ نے الیکشن میں ہمیں موقع دیاتواس شہرمیں انجینئرنگ یونیورسٹی بنائیں گے،مفت ہسپتال اور تعلیمی اداریں بنائیں گے تا کہ پاکستان کا ہر شہری خوشحال رہے ، کسان خوشحال ہوگا توپاکستان خود بخود خوشحال ہوگا ۔

مزید : قومی /الیکشن /علاقائی /پنجاب /گجرات