الیکشن سے دو دن قبل صدر ممنون حسین کو محنت کا پھل مل گیا

الیکشن سے دو دن قبل صدر ممنون حسین کو محنت کا پھل مل گیا
الیکشن سے دو دن قبل صدر ممنون حسین کو محنت کا پھل مل گیا

  

اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ آفس نے صدر مملکت ممنون حسین کو کراچی میں سرکاری مکان الاٹ کر د یا ۔یہ الاٹمنٹ لیٹر 17جو لائی کو ایڈیشنل اسٹیٹ افسر کراچی نے جاری کیا۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق ایوان صدر کے سیکر ٹری کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے صدر مملکت ممنون حسین کو کوارٹر نمبر 2اے باتھ آئی لینڈ کراچی الاٹ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ آفس کے حکام کا موقف ہے کہ صدر مملکت کو عہدے سے سبکدوش یا ریٹائر ہونے کے بعد یہ استحقاق حاصل ہے کہ انہیں سر کاری مکان الاٹ کیا جا ئے۔ وہ ستمبر میں جب آئینی مدت پوری ہونے پر ایوان صدر خالی کریں گے تو انہیں اس مکان کا قبضہ دیا جا ئے گا۔ الاٹمنٹ لیٹر پر صدر مملکت کی تصویر بھی لگائی گئی ہے۔

مزید :

قومی -