بہنوئی نے بھٹہ مزدور سالی سے ایسا سلوک کر دیا کہ آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے

بہنوئی نے بھٹہ مزدور سالی سے ایسا سلوک کر دیا کہ آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے
بہنوئی نے بھٹہ مزدور سالی سے ایسا سلوک کر دیا کہ آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مناواں کے علاقہ میںگھریلوجھگڑئے پر بہنوئی نے اپنی 34سالہ سالی کو گلادبا کر ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مناواں کوٹ کمبوہ والا کے علاقہ میں کرایہ پر رہائش پذیر شوکت علی کی 35سالہ بیوی شکیلہ بی بی جو کہ چار بچوں کی ماں تھی اور اپنے شوہر کے ساتھ قریبی اینٹوں کے بھٹے پر محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی تھی کااپنے بہنوئی ارشد سے اپنی بہن کے بارے میںکسی بات کو لے کر جھگڑا ہوگیاجس پر ملزم نے طیش میں آکر مقتولہ کا گلادبا دیا جس سے اس کی موقع ہی پر موت واقع ہوگئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔اس واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میںلے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی اور مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں قتل کے اندراج مقدمہ کے لیے درخواست موصول کرلی تاحال ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -