نواز شریف نے پورے ملک کو کھوکھلا کردیا، عوام 25 جولائی کو سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالیں :جہانگیر ترین

نواز شریف نے پورے ملک کو کھوکھلا کردیا، عوام 25 جولائی کو سوچ سمجھ کر ووٹ ...
نواز شریف نے پورے ملک کو کھوکھلا کردیا، عوام 25 جولائی کو سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالیں :جہانگیر ترین

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لودھراں (ڈیلی پاکستا ن آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ عوام 25 جولائی کو سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالیں ،نواز شریف نے پورے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے لودھراں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا منشور عوامی خدمت منشور ہے ،جنوبی پنجاب کی عوام کو اندھروں سے نکال کر روشنیوں کی جانب لیکر جائیں گے ،2015میں الیکشن جیتا تو شہباز شریف کو لودھراں یاد آگیا ،25 جولائی کو گھروں سے عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کیلئے نکلیں ،عمران خان نے پورے ملک سے ن لیگ کا صفایا کر دیا ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لودھراں