دوران پرواز مسافر جہاز کے راستے میں اچانک ایسی شرمناک ترین چیز آگئی کہ پائلٹ بھی شرما گیا

دوران پرواز مسافر جہاز کے راستے میں اچانک ایسی شرمناک ترین چیز آگئی کہ پائلٹ ...
دوران پرواز مسافر جہاز کے راستے میں اچانک ایسی شرمناک ترین چیز آگئی کہ پائلٹ بھی شرما گیا

  

وینکوور(نیوز ڈیسک)طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا واقعہ تو آئے روز پیش آتا رہتا ہے لیکن گزشتہ دنوں ایک ہوائی جہاز ایک ایسی چیز کے ساتھ ٹکراتے ٹکراتے بچا کہ جسے دیکھ کر پائلٹ کو پریشانی سے زیادہ شرمندگی کا سامناکرنا پڑ گیا۔ یہ حیران کن چیز ایک جنسی گڑیا تھی جسے کسی نے گیسی غباروں کے ساتھ باندھ کر ہوا میں اڑا دیا تھا۔

دی میٹرو کے مطابق یہ واقعہ وینکوور ہاربر کے قریب پیش آیا، جس کے نزدیکی علاقے میں ہوائی جہازبہت کم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے گزرتے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایمبلسائیڈ ساحل پر ایک نوجوان نے جنسی گڑیا میں ہوا بھر کر اس کے ساتھ 10 گیسی غبارے باندھے اور اسے ہوا میں چھوڑ دیا۔ یہ گڑیا کئی سو میٹر تک ہوا میں بلند ہو گئی اور ہوا کا رخ ہاربر کی جانب ہونے کے باعث فضائی ٹریفک کے راستے میں جا پہنچی۔ ٹرانسپورٹ کینیڈا و سول ایوی ایشن برانچ کا کہنا ہے کہ جہازوں کے لئے خطرہ پیدا ہونے کی وجہ سے متعدد پروازوں کے پائلٹوں کو اس کے بارے میں خبردار کرنا پڑا۔

پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ شرمناک اور خطرناک حرکت ایک نوجوان لڑکے نے کی جو یوٹیوب پر Brodie Tv کے نام سے ایک چینل چلاتا ہے۔ وہ اس واقعے کی ویڈیو بنا رہا تھا تا کہ اسے اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کر سکے۔ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور 19 ستمبر کے روز اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -