25تاریخ کو شیر دھاڑے اور مخالفین بھاگ جائیں گے،حمزہ شہباز

25تاریخ کو شیر دھاڑے اور مخالفین بھاگ جائیں گے،حمزہ شہباز
25تاریخ کو شیر دھاڑے اور مخالفین بھاگ جائیں گے،حمزہ شہباز

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے 5 سال میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی،25تاریخ کو شیر دھاڑے اور مخالفین بھاگ جائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل”دنیا نیوز“ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو صر ف شیر دھاڑے گا ،اگرجھوٹ بولنے کاورلڈکپ ہوتوعمران نیازی جیت چکا ہے، نوازشریف نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا،نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا،عمران خان تین سو ڈیم بنانے کا دعوے تو بہت کرتے وہے لیکن ایک بھی ڈیم بنا نہیں پائے کیا عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے انہیں خیبر پختونخواہ میں حکومت دی گئی تھی ۔

مزید :

قومی -الیکشن -علاقائی -پنجاب -لاہور -