عمران خان کے ساتھ سوا 3 گھنٹے کی نشست، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

عمران خان کے ساتھ سوا 3 گھنٹے کی نشست، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان ...
عمران خان کے ساتھ سوا 3 گھنٹے کی نشست، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دی جانے والی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ ٹرمپ کے ساتھ سوا تین گھنٹے تک ملاقات جاری رہی جس میں ہر ایشو پر بات چیت کی گئی۔ جس انداز میں پاکستان کا مقدمہ پیش کیا اس پر پاکستانیوں کو فخر ہوگا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وائٹ ہاﺅس کے دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کی صدر ٹرمپ کے ساتھ سوا تین گھنٹے کی نشست رہی جس میں ایسا کوئی ایشو نہیں جس پر بات نہیں کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان کا نکتہ نظر کھل کر بیان کیا ہے، پاکستان کا مقدمہ خود داری اور بردباری کے ساتھ کے ساتھ پیش کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کے حوالے سے کہاکہ ایسا لگ رہا تھا جیسے صدر ٹرمپ اور عمران خان پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ عمران خان کو ووٹ دینے والے تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان کا مقدمہ جس انداز میں پیش کیا گیا اس پر قوم کو فخر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے ملاقات میں افغانستان، کشمیر اور خطے کی صورتحال پر بات ہوئی، امریکہ کے ساتھ کشمیر پر اتنی مفصل گفتگو پہلے کبھی نہیں ہوئی جس کا اندازہ بھارت سے آنے والے بیان سے لگایا جاسکتا ہے۔ آج پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔