نیب ان ایکشن،ہاؤسنگ سکیموں کی آڑ میں اربوں روپے کا فراڈ منیجنگ ڈائریکٹر علی ایسوسی ایٹس شیخ شاہد جمال گرفتار

نیب ان ایکشن،ہاؤسنگ سکیموں کی آڑ میں اربوں روپے کا فراڈ منیجنگ ڈائریکٹر علی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار)نیب ملتان بیورو نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں اربوں روپے کے فراڈ کے الزامات میں علی ایوی ایٹ 
(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)
کے مالک شیخ شاہد جمال کو گرفتار کر لیا ہے شیخ شاہد جمال نے ایم ڈی اے کی منظوری کے بغیر ہی گرین فورٹ پیلس فالکن سٹی بابر ٹاؤن ملینیم سٹی اور گرین فورٹ کے نام سے ہاؤسنگ سکیمیں بنا کر شہریوں سے ساڑھے سات ارب سے زائد الاٹیز سے ہتھیا لیے۔نیب ملزم کو ریمانڈ کے لیے آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔نیب ترجمان کے مطابق شیخ منیجنگ ڈائریکٹر علی ایسوسی ایٹس شیخ شاہد جمال نے متی تل روڈ پر گرین فورٹ سدرن بائی پاس روڈ پر فالکن سٹی پرانا شجاع آباد روڈ پر بابر ٹاؤن دنیا پر روڈ پر ملینیم سٹی فیز ون اور ناردرن بائی پاس روڈ پر گرین فورٹ پر پانچ مختلف ہاؤسنگ سکیمیں بنائیں ڈویلپر کی جانب سے ان ہاؤسنگ سکیمیں کی ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نہ تو منظورہ لی گئی اور نہ ہی ایم ڈی اے کے نام رفاہ عامہ کی اراضی ٹرانسفر کی گئی ملزم غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹ بنا کر فروخت بھی کردیے لیکن نہ تو الاٹیز کا قبضہ دیا گیا اور نہ ہی کالونیوں میں ترقیاتی کام مکمل کروایا گیا۔ملزم کو  گرین فورٹ پلس ہاؤسنگ سکیم کریپشن کے الزام میں جاری انوسٹی گیشن کے دوران گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا۔
شیخ شاہد جمال