سکولوں میں سمر کیمپ طلبہ کے والدین کی اجازت سے مشروط‘ فیس لینے پر پابندی
ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے سکولوں میں سمرکیمپ شروع کرنے کی مشروط اجازت دے دی، گزشتہ روز جاری ہونے والے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں سمر کیمپ شروع کرنے کی مشروط اجازت دی جاتی ہے مگرا س (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)
کیلئے والدین کی رضا مند ی ضروری ہوگی، سمر کیمپ صرف 5ویں کلاس سے لیکر 10ویں کلاس کے طلبا کیلئے ہوں گے جو صبح سات بجے سے ساڑھے دس بجے تک جاری رہیں گے، سکول سمر کیمپ کی فیس لینے کی مجاز نہیں ہوں گے، اگر ایسا کیا گیا تو ان کے سکولوں کے خلا ف کارروائی کی جائے گی، سمرکیمپ کے دوران طلبا کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔
سمر کیمپ