بلاول بھٹو کا خوف عمرانی ٹولہ کے اعصاب پر سوار ہوچکا، مرتضیٰ وہاب 

بلاول بھٹو کا خوف عمرانی ٹولہ کے اعصاب پر سوار ہوچکا، مرتضیٰ وہاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات، قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی زبان پر پیپلز پارٹی کے خلاف ابدی مخاصمت ہے بلاول بھٹو کسی کو اکیلا چھوڑ کر نہیں گئے ہیں کیونکہ وہ جیالوں کے دل کی دھڑکن ہیں بلاول بھٹو کا خوف عمرانی(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)


 ٹولہ کے اعصاب پر سوار ہوچکا ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ حبِ عمرانی میں مخبوط الحواس ہوچکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نجی محافل میں مخالفین کے لیے سریہ اور ڈنڈے کی بات کرنا ذہنی فاشزم ہے پیپلز پارٹی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے موصوف اپنا سیاسی قد ملاحظہ فرمائیں گھوٹکی کے الیکشن کو بلاول بھٹو کے نجی دورے سے جوڑنا موصوف کی ذہنی اختراع ہے مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو آمروں اور سیاسی یتیموں سے نبردآزما ہونے کا بہت تجربہ ہے بلاول بھٹو پر تنقید کرنے سے پہلے برساتی مینڈک اپنی اوقات دیکھ لیا کریں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف کی نام نہا د حکومت اور ان کے لیڈروں نے ملک کو بر با د کر نے کا بیڑ ہ اٹھا یا ہو ا ہے۔بد امنی،بے روزگار ی اور عوامی مسائل میں اضافہ پی ٹی آئی کی ناکامی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے۔انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک پر توجہ دینے کے بجا ئے سیا سی انتقا م کی رو ش پر چل رہی ہے جس کے با عث عوامی مسائل دن بدن بڑ ھ رہے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب