جیلیں سیاسی اور جمہوری لوگوں کیلئے نئی نہیں، مولابخش چانڈیو 

    جیلیں سیاسی اور جمہوری لوگوں کیلئے نئی نہیں، مولابخش چانڈیو 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا وہ وزیراعظم کے منصب کے قابل نہیں،انہوں نے منتخب وزیراعظم کے نہیں آمر کے لہجے میں بات کی،خان صاحب کے ایک ایک جملے سے انتقام کی بو آرہی تھی،جیلیں، کال کوٹھڑیاں سیاسی اور جمہوری لوگوں کیلئے نئی نہیں ہیں،جیلوں سے ڈرنے والے وہ ہیں جو(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)


 8دن کے اندر معافی مانگ کر باہر آئے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے واشنگٹن میں وزیراعظم کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے خود اپنا دورہ امریکہ سبوتاژ کر لیا،جہاں عمران خان کو قومی اتحاد کا پیغام دینا چاہئے تھا وہاں تقسیم کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب کو یہ احساس تک نہیں کہ کس بات سے ملک کا وقار بڑھے گا اور کس سے رسوائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں کھڑے ہو کر سیاسی مخالفین کو جیلوں میں رکھنے اے سی اور ٹی وی اتارنے کا کیا مطلب ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود احتساب اور عدالتی فیصلوں کو متنازعہ بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی افادیت کی باتیں کرتے کرتے خان صاحب ایوبی آمریت کی تعریفیں شروع کر دیتے ہیں۔
 مولابخش چانڈیو