محکمہ صحت کے 11 پروگرامز کا آڈٹ کروانیکا فیصلہ‘ 5 سالوں میں شروع کیے جانیوالے منصوبوں کی تفصیلات طلب
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)حکومت پنجاب نے محکمہ صحت کے زیر انتظام چلنے والے 11ورٹیکل پروگرامز کا گزشتہ دو سالوں کا آڈٹ کروانے اور گزشتہ پانچ سال کے دوران شروع کئے گئے تمام منصوبوں اور معاہدوں کی تفصیلات بھی طلب(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)
کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس میں ان پروگراموں کی کارکردگی فنڈز کے استعمال پروگرامز کے عوام پر اثرات سمیت دیگر مدعات میں خرچ ہونے والے فنڈز کا آڈٹ کیا جائے گا محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارنمنٹ کے زیر انتظام صوبہ بھر میں چلنے والے گیارہ مختلف پروگرام جن مین پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام،پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام،حفاظتی ٹیکہ جات کا پروگرام ای پی آئی ’ٹی بی کنٹرول پروگرام،ماں اور بچے کی صحت کا پروگرام آئی آر ایم این سی ایچ، انفکشن کنٹرول پروگرام ’ملیریا کنٹرول و ڈینگی کنٹرول پروگرام،لیڈی ہیلتھ ورکز پروگرام،غیر متعدی امراض اور سی ڈی سی کا پروگرام شامل ہے کا گزشتہ دو سالوں کا آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مزکورہ پروگراموں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پروگرامز کے حوالے سے آئندہ دوسالوں کی تجاویز بھی دیں آڈٹ میں فنڈز کے استعمال ’پروگراموں کی مجموعی کارکردگی’اور اسے عوام پر اثرات سمیت دیگر امور کا جائزہ لیاجائے گا اور اس حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ بنائی جائے گی۔
11 پروگرامز