ریٹس میں اضافہ‘ ٹھیکیداروں کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان کو سامان فراہمی سے انکار

ریٹس میں اضافہ‘ ٹھیکیداروں کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان کو سامان فراہمی سے ...

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بیٹری، ٹائرز، فلٹرز، کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر سامان کی خریداری کے ٹینڈرز میں کامیاب ٹھیکہ داروں نے ریٹس بڑھنے پر سامان کی فراہمی سے انکار کردیا ہے بتایا گیا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

 کمپنی میں فلٹرز، ٹائرز، ٹیوب، شیٹس، بیٹری، سپیئر پارٹس، کھانا، چونا، بائیو ڈی گریڈایبل شاپس کی خریداری کیلئے چند روز قبل ٹینڈرز ہوئے تھے جس میں ٹھیکہ داروں نے بڈ سیکورٹی 2فیصد جمع کرائی ہے،حکومت کی جانب سے ٹیکسز اور مہنگائی میں اضافہ کے باعث تمام اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،کم سے کم ریٹ دینے والے کامیاب ٹھیکہ داروں نے سامان کی فراہمی سے انکار کردیا ہے جس کے باعث پروکیورمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو شدید مسائل کا سامنا ہے جبکہ دوسری طرف ڈی سی ملتان عبدالعامر خٹک نے گاڑیوں کو ان روڈ کرنے کیلئے تین دن کا ٹائم دیا گیا ہے جو کہ ا?ج پورا ہو رہا ہے لیکن کمپنی کی گاڑیاں ا?ن روڈ نہ ہو سکی ہیں، ڈی سی ملتان و چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالعامر خٹک کی جانب سے کارکردگی نہ دیکھانے والے ا?فیسران کیخلاف کاروائی کا امکان ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...