ملتان سے سکھر موٹروے منصوبہ تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل

ملتان سے سکھر موٹروے منصوبہ تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)سکھر سے ملتان موٹروے پایہ تکمیل تک پہنچ گئی۔سی پیک پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کے مراحل میں داخل‘ رحیم یارخان سے موٹر وے پر سفرکرنے والے حضرات اقبال آباد انٹرچینج سے موٹر وے داخل ہونگے۔تفصیلات کے مطابق چائینہ اور پاکستان کی دوستی کا منہ(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

 بولتا ثبوت سی پیک منصوبہ جو کہ تیزی سے پایہ تکمیل کی جانب گامزن ہے سی پیک پراجیکٹ کا ایک منصوبہ سکھر سے ملتان موٹر وے اپنے پایہ تکمیل تک پہنچ گئی ہے جو کہ انشاء اللہ اگست میں عام پبلک کیلئے کھول دی جائے گی۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 13رکنی ٹیم نے گزشتہ دنوں فائنل آڈٹ کے بعد اپنی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔اس منصوبے کے مکمل ہونے سے سکھر سے ملتان تک کا سفر جو کہ تقریبا" 6گھنٹے پر محیط تھا جو کہ اب موٹر وے پر سفر کرنے سے صرف 3گھنٹے کا رہ جائیگاجب کہ سکھر سے ملتان تک کا سفر392کلومیٹر پر محیط ہوگا جس میں 8کے قریب سروس ایریاہونگے۔یہ منصوبہ دسمبر 2019ء میں مکمل ہونا تھا جسے دن رات کی انتھک محنت کے بعد 6ماہ مکمل کرلیا گیا ہے۔یہ منصوبہ تقریبا3سال پر محیط تھا ضلع رحیم یارخان میں پراجیکٹ ڈائریکٹر عبدالواحد عباسی‘ انچارج سیکورٹی و فوکل پرسن چائنیز میجر(ر) محمد سلیم‘ سیکورٹی افسر رانا علی رضا جو کہ اس پروجیکٹ کے شروع دن سے لیکرمکمل ہونے تک چائنیز کے ساتھ رہے اور انتھک محنت کی جس کی وجہ سے یہ منصوبہ اپنے معیاد مدت سے قبل ہی مکمل کرلیا گیا ہے۔سی پیک کا یہ منصوبہ پاکستان اور چائنہ کی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ملتان سکھر موٹروے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...