پولیس بھرتیوں میں ملوث ملزم کی درخواست پرڈی جی نیب سمیت دیگرمدعاعلیہان کو نوٹس
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے جعلی دستاویزات پرپنجاب پولیس میں سٹینوگرافرز کی بھرتیوں میں ملوث ملزم کی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)
جانب سے دائردرخواست ضمانت پرڈی جی نیب سمیت دیگرمدعاعلیہان کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔درخواست گزارحسن احمد کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ نیب کی جانب سے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پرگرفتار کیا گیا،سٹینوگرافرزکی بھرتی سے متعلق محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب تفتیش کرچکا ہے،ریفرنس بھی احتساب عدالت میں پیش کیاجا چکا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے،فاضل بنچ نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔
نوٹس جاری