بلدیاتی ادارے،گھوسٹ ملازمین کو دی جانیوالی تنخواہ،پنشن ادائیگی کرنیوالے افسران سے وصول کرنیکا فیصلہ

بلدیاتی ادارے،گھوسٹ ملازمین کو دی جانیوالی تنخواہ،پنشن ادائیگی کرنیوالے ...

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)محکمہ بلدیات میں غیرقانونی طور پربھرتی ہونے والے ملازمین کودی جانے والی تنخواہ اورپنشن کی رقم اس کی ادائیگی کرنے والے افسروں سے وصول کرنے کاحکم۔تفصیل کے مطابق رحیم یارخان سمیت پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں گھوسٹ ملازمین کی بھرتی کاانکشاف ہواہے‘ ذرائع کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے رحیم یارخان سمیت پنجاب بھرمیں بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی فزیکل چیکنگ کے لیے سکروٹنی(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

 کمیٹیاں تشکیل دی تھیں ان کمیٹیوں کے رحیم یارخان سمیت دیگراضلاع میں فزیکل چیکنگ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بلدیاتی اداروں میں گھوسٹ ملازمین تنخواہیں لے رہے ہیں جوباربار طلب کرنے کے باوجودسکروٹنی کمیٹیوں کے روبروپیش نہیں ہوئے‘ حکومت پنجاب نے ان کمیٹیوں کی تشکیل نئے بلدیاتی اداروں کے کام شروع کرنے سے قبل ان اداروں کے اثاثوں اورملازمین کی فزیکل چیکنگ کے لیے کی تھی‘ ذرائع کے مطابق ان کمیٹیوں کی فزیکل چیکنگ کی رپورٹوں کی بناء پرسپیشل سیکرٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ کی طرف سے ایک مراسلہ صوبہ بھرکے ڈی سیزاورچیف افسران کوحال ہی میں جاری کیاگیاہے جس میں کہاگیاہے کہ تمام ممکنہ گھوسٹ ملازمین کوایک مرتبہ پھرسکروٹنی کمیٹیوں کے روبروپیش ہونے کاآخری موقع دیاجائے اورکمیٹی بھی اس سلسلہ میں پیشگی اطلاع دے کردوبارہ متعلقہ بلدیاتی ادارے کاوزٹ کرے گی اورپھربھی غیرحاضرپائے جانے والے گھوسٹ ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی‘ مراسلہ میں مزیدکہاگیاہے کہ 60برس کی عمرکوپہنچ کرریٹائرڈہوجانے والے محکمہ بلدیات میں غیرقانونی طور پربھرتی ہونے والے ملازمین کودی جانے والی تنخواہ اورپنشن کی رقم اس کی ادائیگی کرنے والے افسروں سے وصول کی جائے گی مراسلہ میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ایسے ملازمین کی فہرستیں فوری مرتب کرکے محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کوبھیجی جائیں۔

گھوسٹ ملازمین

مزید : ملتان صفحہ آخر