شریف برادران کی شوگر ملز کیخلاف نیب کا نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(نامہ نگارخصوصی)شریف برادران کی ایک اور شوگر ملز کے خلاف نیب انکوائری شروع کرنے معاملہ پرشوگر ملز کے سابق سی ای او میاں بشیر نے نیب کے نوٹس کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔اس سلسلے میں ان کی طرف سے دائر درخواست میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ برادرز شوگر ملز کے خلاف عدم ادائیگی سے متعلق نیب لاہور نے انکوائری شروع کر دی ہے (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)
اور نیب نے ادائیگیوں سے متعلق ریکارڈ طلب کیا ہے، شوگر ملز کی جانب سے ادائیگی کا معاملہ نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہے جبکہ کسانوں کو ادائیگیوں سے متعلق عدالت عظمیٰ فیصلہ جاری کر چکی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار کے خلاف نیب انکوائری کالعدم قرار دے کر نوٹس منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے۔