رانا ثنا اللہ منشیات کیس: چار مبینہ فرنٹ مینوں کیخلاف 9 مقدمات درج

  رانا ثنا اللہ منشیات کیس: چار مبینہ فرنٹ مینوں کیخلاف 9 مقدمات درج

  



 لاہور  (مانیٹر نگ ڈیسک) رانا ثنا اللہ منشیات کیس میں اے این ایف کے حکم پر پنجاب پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کے مبینہ(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

 4 فرنٹ مینوں کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق پرویز اختر الیاس کے خلاف 13/20/65 کا مقدمہ درج ہو چکا ہے جبکہ شمو مسیح کے خلاف منشیات کا مقدمہ پہلے بھی درج ہے۔رپورٹ کے مطابق رانا اظہر کے خلاف سمن ا?باد اور فیکٹری ایریا فیصل ا?باد میں 6 مقدمات درج ہیں جبکہ عمران ولد دولت خان کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے۔پنجاب پولیس نے ایم پی اے طاہر خلیل سندھو کو کلیئر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم پی اے طاہر خلیل سندھو کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔ ا?ر پی او فیصل ا?باد کی جانب سے رپورٹ تیار کر کے اے این ایف کو بھجوا دی گئی ہے۔

مقدمات درج

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...