وزیراعظم کا دورہ امریکہ کفایت شعاری‘ سادگی کی اعلیٰ مثال ہے‘طاہر اقبال

وزیراعظم کا دورہ امریکہ کفایت شعاری‘ سادگی کی اعلیٰ مثال ہے‘طاہر اقبال

  



  بورے والا(تحصیل رپورٹر)پی ٹی آئی کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ کفایت شعاری اور سادگی کی اعلیٰ مثال ہے سابقہ ادوار میں حکمرانوں نے غیر ملکی دوروں کے نام پر ملکی خزانے کو نقصان پہنچا یا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دورہ امریکہ کے لیے کمرشل(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

 فلا ئٹ میں سفر کرکے ایک مثال قائم کی ہے اور وہاں پر مہنگے ہوٹلوں میں قیام کی بجائے پاکستان ہاؤس میں رہائش اختیار کی،اور یہی وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق  ملک میں تبدیلی کی علامت اور واضع مثال ہے اور یہی نیا پاکستان ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا،طاہر اقبال چوہدری نے کہا کہ قبائلی علاقوں  کے مختلف اضلاع میں پر امن انتخابات کر واکے حکومت نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا انتخابات میں  قبائلی عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے تاریخ رقم کردی ہے،دریں اثناء طاہر اقبال چوہدری نے سینئر صحافی شاہد اکبر طور کے انتقال پر ان کے بھائیوں اور بیٹوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی کی۔

طاہر اقبال

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...