پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 1 سال میں ہونگے ‘ مخدوم مبین احمد
لیاقت پور(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد نے کہاہے کہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ الیکشن ایک سال میں ہوں گے جس سے مقامی سطح پر ترقی کا سفر مزید تیز ہوگا ۔ پریس کلب لیاقت پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الگ صوبہ یہاں کے عوام کا بنیادی حق ہے تاہم اس کی پیش رفت بارے سوال جنوبی صوبہ محاذ کے رہنماؤں سے پوچھا جانا(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
چاہیئے ۔ انہوں نے خود بھی دیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ صوبہ محاذ کے رہنماؤں سے متعدد بار یہ سوال اور مطالبہ دہرایا ہے کہ سو دن کے بعد تین سو دن بھی گذرچکے ہیں وہ بتائیں کہ اب تک کیا پیش رفت ہوئی ہے ان رہنماؤں کو جنوبی پنجاب صوبہ کا وعدہ پورا کرنا چاہئے تاہم اس ایشو پر بعض ;200;ئینی مجبوریاں بھی حائل ہورہی ہیں اگر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن تعاون کریں تو یہ مسئلہ حل ہوسکتاہے ۔ مخدوم سید مبین احمد نے کہاکہ صاحب حےثیت لوگوں کو ٹیکس قومی فریضہ سمجھ کر ادا کرنا چاہئے تاکہ ملک کی معیشت کا پہیہ چلے اور ملک مضبوط ہوسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد مخدوم سید احمد عالم انور سابق ایم این اے نے اپنے دور میں لیاقت پور شہر کے لئے سوئی گیس فراہمی جبکہ انہوں نے بطور تحصیل ناظم شہر میں پینے کے صاف پانی کا میگا منصوبہ شروع کرایاتھا ۔ مخادیم محسن ;200;باد کو جب بھی اختیار ملا انہوں نے عوام کی بہتری اور فلاح پر بھر پور توجہ دی ۔
مخدوم مبین