سابق حکومتوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر عوام کو لولی پاپ دیا ‘ فواز ہاشمی
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم فواز احمد ہاشمی نے کہاہے کہ لوٹ مار کے ذریعے ملک کو تنزلی کی گہرائیو ں میں دھکیلنے والے قوم سے اجتماعی معافی مانگیں اورتوبہ کریں ،اپنی کرپشن کو بچانے اور ہوس اقتدار میں اکٹھے ہونے والوں کو عوام کی جانب سے کوئی پذیرائی نہیں ملے گی ، وزیر اعظم عمران خان اپنے عزم اور حوصلے سے تما م رکاوٹوں کو عبور کر رہے ہیں (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
، امریکہ میں کپیٹل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے تاریخی اجتماع سے وزیراعظم عمران خان کی تقریرنے اپوزیشن سمیت دنیابھرکی آنکھیں کھول دیں ہیں ، ملک کواب حقیقت میں وزیراعظم عمران خان کی صورت میں ایماندارقیادت میسرہوئی ہے انشاء اللہ آنے والاوقت ملک کے لیے ترقی اورخوشحالی کاوقت کاہوگا ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری اقبال حسن چوہدری،سابق تحصیل صدر میاں خرم منیر کے ہمراہ پارٹی کے رہنماء رانا عتیق الرحمن کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ دورحکومت میں عوام کوترقیاتی کاموں کے نام پرلولی پاپ دیاجاتارہاہے، انشاء اللہ علاقہ میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھادیں گے اوراپنے علاقہ کی پسماندگی دورکریں گے عوام کے بنیادی مسائل کریں گے ۔ اس موقع پراقبال حسن چوہدری اورمیاں خرم منیرنے کہاکہ موجودہ حکومت میں عوام کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے پی ٹی آئی دعوے نہیں عملی طورپرکام کرکے دکھائے گی، عوام کوریلیف ملناشروع ہوچکاہے ۔ اس موقع پر رانا مشتاق احمد، علی حسن، اکمل جعفری، محمد شفیق، و دیگر موجود تھے ۔
فواز ہاشمی