عمران کی صورت میں ملک کو ایماندار قیادت میسر ;200;ئی ہے ‘ ;200;صف مجید

عمران کی صورت میں ملک کو ایماندار قیادت میسر ;200;ئی ہے ‘ ;200;صف مجید

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ معاشی صورت حال سے دوچارملک تحریک انصاف کوورثے میں ملاہے اس کے باوجودوزیراعظم عمران خان امریکہ میں خودداری سے بات کرنے پوری جرات مندی سے پاکستان کامقدمہ لڑنے گئے ہیں (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

، کپیٹل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے تاریخی اجتماع سے وزیراعظم عمران خان کے خطاب نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں ، امریکہ میں رہنے والی پاکستان کمیونٹی عمران خان سنناچاہتی تھی اورنئے پاکستان کے تصورسے آگاہ ہوناچاہتی تھی، ملک کوعمران خان کی صورت میں ایماندارقیادت میسرہوئی ہے حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت انشاء اللہ بہت جلدملک ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑاہوگا ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی بہترین حکمت عملی باعث ملک اگلے الیکشن تک ٹیک آف کی پوزیشن میں ہوگا اورہم جب عوام کی عدالت میں جائیں گے توسرخروہوں گے، انہوں نے کہاکہ حکومت سابقہ حکمرانوں کی کی طرح نمائشی منصوبوں کی بجائے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کررہی ہے تعلیم ، صحت اورصاف پانی کی فراہمی کے منصوبے شروع ہوچکے ہیں جس سے بہت جلدعوام کوثمرات ملناشروع ہوجائیں گے حکومت نے پنجاب کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کے لیے ماضی کی شاہ خرچیوں اوراللوں تللوں کی بجائے قومی خزانے کارخ غریب عوام کی فلاح وبہبودکی طرف موڑدیاہے ۔

;200;صف مجید

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...