سابق ایم پی اے کے گھر سے منشیات بر;200;مدگی کیس ‘ ملزمان تفتیش کیلئے ملتان منتقل

  سابق ایم پی اے کے گھر سے منشیات بر;200;مدگی کیس ‘ ملزمان تفتیش کیلئے ملتان ...

  



ملتان ( وقا ءع نگار’خبر نگار خصوصی)بہاولپور میں سابق لیگی ایم پی اے کے گھر سے منشیات برآمد ہونے کا واقعہ ۔ انٹی نارکوٹکس فورس نے ملزم عدیل اسلم اور لیگی سابق ایم پی اے کا بیٹا طیب ایوب کو ملتان تفتیش کیلئے منتقل کردیا ہے ۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نےمذکورہ دونوں ملزمان سمیت چار افراد (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کیخلاف منشیات برآمد ہونے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہےواضح رہے اے این ایف ملتان نے ایک روز قبل بہاولپور میں کاروائی کرتے ہوئے سابق لیگی ایم پی اے فوزیہ ایوب کے گھر چھاپہ مارا ۔ جہاں سے دوران تلاشی بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ۔ جس پر قانونی کاروائی کی گئی ہےاے این ایف نے ملزمان طیب ایوب اورایک اور ملزم عدیل اسلم کو گرفتار کرلیا تھا ۔ جن کو ملتان آفس منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے منشیات برآمدگی کے دو مقدمات میں ملوث سابقہ لیگی خاتون ایم پی اے کے بیٹے سمیت چار ملزمان کو 3،3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے ۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملزمان طیب قریشی اور عدیل اسلم کو بہاولپور سے گرفتار کیا گیا جنہوں نے مویشیوں کے باڑے میں 4 من چرس چھپا رکھی تھی ملزم طیب قریشی سابقہ لیگی خاتون ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی کا بیٹا ہے جبکہ ملتان میں کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عبدا اللہ اور محمد رمضان کے قبضے سے 24 کلو افیون برآمد کرکے دو الگ الگ مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ ملزمان بین الصوبائی سمگلر گینگ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اے این ایف پولیس کی جانب سے ملزمان سے برآمد کی جانے والی چرس و افیون بھی عدالت میں پیش کی گئی ۔ عدالت میں ملزمان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیے جانے کی استدعا کی گئی جس پر سینئر سول جج برائے کریمل ڈویڑن شہنشاہ رضا کمال نے ملزمان کو تین ، تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا ہے ۔

منشیات کیس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...