حکومتی وزراء اور پی ٹی آئی رہنماوں کے احتساب کیلئے درخواست دائر

  حکومتی وزراء اور پی ٹی آئی رہنماوں کے احتساب کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)حکومتی وزراء اور پی ٹی آئی رہنماوں کے احتساب کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

۔ یہ درخواست اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 25 کے تحت ریاست کسی فرد سے امتیازی سلوک نہیں کرسکتی،چیئرمین نیب کے پاس مخصوص افراد کے احتساب کا کوئی اختیار نہیں ہے، فردوس عاشق اعوان،پرویز خٹک پر اختیارات سے تجاوز کا الزام ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان اور سینیٹر محسن عزیز پر مالم جبہ لیز میں ہیر پھیر کا الزام ہے،پی ٹی آئی کے ایم پی اے غضنفر عباس پر آمدنی سے زائد اثاثوں کا الزام ہے، مگر نیب کی جانب سے چند افراد کے خلاف احتساب کے نام پر کاروائیاں کی جا رہی ہیں ،صرف مسلم لیگ (ن)اوراپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا احتساب آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کو حکومتی وزراء اور پی ٹی آئی کے راہنماءوں کے بھی احتساب کا حکم جاری کیاجائے ۔

درخواست دائر