منی لانڈرنگ کیس ،وعدہ معاف گواہ نور ین سلطان کو حاضری سے استثنا مل گیا

  منی لانڈرنگ کیس ،وعدہ معاف گواہ نور ین سلطان کو حاضری سے استثنا مل گیا

  



اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں وعدہ معاف گواہ نور ین سلطان حاضری سے استثنیٰ کی استدعا منظور کرلی ۔ جعلی اکاءونٹس کیس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔ دور ان سماعت وعدہ معاف گواہ نورین سلطان اور کرن امان نے عدالت سے استدعا کی کہ ہ میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ۔ کراچی سے آنے (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

میں 32 گھنٹے لگ جاتے ہیں فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ عدالت حاضری سے استثنیٰ دے سکتی ہے ۔ عدالت نے وعدہ معاف گواہ نورین سلطان کی استدعا منظور کر لی، جج محمد بشیر نے کہاکہ جب ضرورت پڑے گی تو بلا لیں گے ۔ جج محمدبشیرنے استفسار کیا کہ وعدہ معاف گواہوں کی درخواست کا کیا بنا;238; نیب پراسیکیوٹر نے بتایاکہ وعدہ معاف گواہ کی درخواست پراسس میں ہے ۔ حسین لوائی کے وکیل نے کہاکہ حسین لوائی کو ہتھکڑی لگا کر لایا جاتا ہے،80 سال کا بزرگ کہاں بھاگ جائےگا ۔ وکیل انور مجید نے کہاکہ ریفرنس کی کاپیاں ابھی تک ہ میں فراہم نہیں کی گئیں ۔ جج محمد بشیر نے کہاکہ حاضریاں پورا کریں دو دن میں ریفرنس کی کاپیاں فراہم کر دوں گا ۔ فاروق ایچ ناءک نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے ملنے کے لئے درخواست دائر کر دی ،عدالت نے فاروق ایچ ناءک کی درخواست منظور کر لی ۔

منی لانڈرنگ کیس

مزید : ملتان صفحہ آخر